the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کے بعدآئندہ چند مہینوں میں اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والی مہاراشٹر کی کانگریس۔ این سی پی حکومت مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ریزرویشن کارڈ کھیل سکتی ہے۔
مہاراشٹر کی حکومت سرکاری وتعلیمی اداروں اور سرکاری نوکریوں میں مسلمانوں کے لئے ساڑھے چارفیصد ریزرویشن کے اعلان کی تیاریوں میں مصروف ہے۔باخبر ذرائع نے یہ خبر دی ہے۔
بتایا جا تا ہے کہ این سی پی سربراہ شرد پوار نے مسلمانوں اور مراٹھوں کے لئے ریزرویشن کی پر زور وکالت کی ہے جس کے بعد اس سمت میں قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ مہاراشٹر میں اکتوبر میں اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق این سی پی سربراہ نے اس سلسلے میں نئی دہلی میں کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی اور احمد پٹیل سے ملاقات کی



تھی اور ان دونوں لیڈران کے سامنے دو مطالبات رکھے تھے۔مسلمانوں اور مراٹھوں کے لئے معاشرتی ریزرویشن اور لوکل باڈی ٹیکس کا خاتمہ۔غور طلب امر یہ ہے کہ لوکل باڈی ٹیکس کا سلسلہ پرتھوی راج چوہان نے شروع کیا تھا۔
مسٹر پوار کو دونوں لیڈران نے کانگریس ۔این سی پی اتحاد کو مضبوط کرنے اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے مدعو کیا تھا۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں جہاں مسلمانوں کا تناسب 106فیصد ہے جبکہ مراٹھوں کا 35فیصد ہے۔محمود الرحمن کمیٹی نے ریاست کے مسلمانوں کیلئے 8فیصد ریزرویشن اور نارائن رانے کمیٹی نے مراٹھا کمیونٹی کے لئے 20فیصد ریزرویشن کی سفارش کی تھی۔
کہا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر کی حکومت کل تک ان حوالوں سے کوئی فیصلہ کر سکتی ہیاور مسلمانوں کے ساتھ مراٹھوں کیلئے بھی 12فیصد ریزرویشن کا اعلان کر سکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.